سوات (ڈیسک) شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچی سڑک سے گزر نے والے متعدد بچے گرنے والے پہاڑی تودے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق 3 ایمبولینسز، 22 اہلکار اور ایکسویٹر سرچ آپریشن میں مصروف ہے جنہوں نے اب تک ایک بچے کو ریسکیو کرلیا ہے۔
ریسکیو1122 شانگلہ / پہاڑی تودہ گرگیا
— KP_Rescue1122 (@KPRescue1122) July 6, 2023
مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا، ریسکیو1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،5 جسد خاکی نکال لیے،متعدد بچے ملبے تلے لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے
ریسکیو1122 کی 3ایمبولینسز، 22اہلکار اور ایکسویٹر آپریشن میں مصروف pic.twitter.com/HqenjnbQF6
ریسکیو عملہ ملبے سے اب تک 8 بچوں کی لاشیں بھی نکال چکا ہے جبکہ مزید کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مارتونگ میں تودے تلے دبنے والے بچے کھیل میں مصروف تھے کہ ان پر تودہ آگرا۔