اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ صرف ایک ہی روزمیں ویکسی نیشن کروانے والوں کی تعداد پہلی بار 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی،کل 1.59 ملین ویکسی نیشن کی گئیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر نے بدھ کو اپنےایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ اگست کے آخر تک 24 شہروں کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگائے جانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اسدعمر نے کہا کہ ان مذکورہ 24بڑے شہروں میں سے 20 نے ہدف پورا کیا،حیدرآباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ نے ہدف پورا نہیں کیا۔