لاہور(ڈیسک) لاہورکے مقامی عدالت نے گلوکارہ رابی پیرزادہ غیرقانونی طور پر جنگلی حیات رکھنے کے جرم میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
لاہور کی مقامی عدالت میں رابی پیرزادہ کے خلاف غیر قانونی طور پر مگرمچھ اور اژدھے رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں گلوکارہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے گلوکارہ کی غیر موجودگی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی جس پر محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کارروائی کی گئی