You are currently viewing سندھ: مفت تعلیم نہ دینے پر 54 اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی گئی

سندھ: مفت تعلیم نہ دینے پر 54 اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے پر 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے کے نجی اسکولوں میں 10 فیصد فری شپ دینے کے معاملے پر ایک ہزار سے زائد نجی اسکولوں کی انسپکشن کی اس دوران خلاف ورزی پر 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی گئی۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ مذکورہ نجی اسکولز قانون کے مطابق انرولمنٹ پر 10 فیصد فری شپ نہیں دے رہے تھے۔
قانون کے مطابق ہر نجی اسکول کو مجموعی ایڈمیشن کے 10 فیصد مستحق طلبا کو مفت تعلیم دینا ہوتی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق فری شپ قانون پر عملدر آمد تک اسکولوں کو رجسٹریشن جاری نہیں کی جائے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.