اسلام آباد(ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) نے کہا ہے کہ سمندر پارمقیم پاکستانیوں نیجون 2020 سے لے کراب تک ہر ماہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات زر کی ہیں، ترسیلات زرکی وصولیوں کا موجودہ حجم برقرار رہے تو جاری مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کی وصولیاں بڑھ کر 29 تا 30 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔
بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 22-2021 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم بڑھ کر20.1 ارب ڈالر ہو چکا ہے۔ اس دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین کی جانب سے سب سے زیادہ یعنی 5.1 ارب ڈالروطن عزیز بھجوائے گئے، متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر رہا ہے جہاں سے پاکستانیوں نے 3.8 ارب ڈالر کی ترسیلات کیں۔ مزید برآں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.8 ارب ڈالر جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 2.3 ارب ڈالر کی ترسیلات وصول ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں رہائش پذیر پاکستانی برادری نے جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 1.9 ارب ڈالر اور دیگر ممالک سے 4.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کیں۔