You are currently viewing سمندری طوفان بپر جوائے کمزور ہو کر کیٹیگری 3کے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل

سمندری طوفان بپر جوائے کمزور ہو کر کیٹیگری 3کے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل

اسلام آباد (ڈیسک) سمندری طوفان بپر جوائے کمزور ہو کر کیٹیگری 3 کے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔
یہ طوفان کراچی سے تقریبا 470کلومیٹر جنوب، ٹھٹھہ سے 460کلومیٹر جنوب اور اورماڑہ سے 570 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے ۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کی سطح پر ہوا چلنے کی رفتار تقریبا 140-150کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ اس کے مرکز کے گرد یہ رفتار 170 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔
تازہ ترین پیشن گوئی کے مطابق طوفان کے برقرار رہنے کی توقع ہے۔ 14 جون 2023 کی صبح تک اس کا رخ شمال کی طرف اور پھر مشرق کی طرف مڑنے کا امکان ہے۔
مزید برآں 15جون 2023 کی سہ پہر میں ایک انتہائی شدید طوفان کے طور پر کیٹی بندر (جنوب مشرقی سندھ کوسٹ لائن) اور بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی کے درمیان ٹکرانے کا امکان ہے۔
طوفان سے ممکنہ طور پر ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، کراچی، میرپورخاص، عمرکوٹ، حیدرآباد، اورماڑہ، ٹنڈو اللہ یار خان اور ٹنڈو محمد خان کے علاقے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔