You are currently viewing سمندری طوفان، چینی سیٹیلائٹ کا رخ پاکستان کی ساحلی پٹی پر مرکوز

سمندری طوفان، چینی سیٹیلائٹ کا رخ پاکستان کی ساحلی پٹی پر مرکوز

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:30/08/2024 18:45
  • Reading time:1 mins read

کراچی (نیوز ڈیسک) بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر چائنیز میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے سیٹیلائٹ کارخ پاکستان کی ساحلی پٹی پر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیٹیلائٹ کا رخ محکمہ موسمیات پاکستان کی درخواست پر تبدیل کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہر ایک منٹ بعد سائیکلون کی سیٹیلائٹ ویڈیوز شیئرکی جارہی ہیں، سیٹیلائٹ سے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کی فوری پیشگوئی ممکن ہے۔
یاد رہے کہ 48 سال بعد اگست میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل پایا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا نام اسنیٰ رکھا گیا ہے۔
سمندری طوفان سے کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.