لندن (ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلا وطنی ختم کرکے پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوگئے، سلیمان شہباز، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے، وہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نیب مقدمات قائم کیے جانے کے بعد لندن گئے تھے۔ سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ نئے سیاسی نظام کے لیے جعلی مقدمات بنا کر مجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، کوئی بھی جلا وطن نہیں ہونا چاہتا، انصاف ملنے کی بھی توقع نہیں تھی، مجھ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات سیاسی مخالفت کی بد ترین مثال تھے۔انہوں نے کہا کہ نیب اور ایسٹس ریکوری یونٹ کے بنائے مقدمات میں حقیقت نہیں تھی، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کر کے ہمارے خلاف مقدمات بنوائے گئے۔ سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا ناروا سلوک کرنا پسند نہیں کریں، ہمارے خلاف پاکستان، برطانیہ میں مقدمات بنوانے کے لیے پاکستانی وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا۔
سلیمان شہباز جلاوطنی ختم کرکے پاکستان واپسی کیلیے لندن سے روانہ
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:07/12/2022 18:10
- Post category:پاکستان / دنیا / سیاست
- Post last modified:07/12/2022 18:10
- Reading time:1 mins read
Tags: پاکستان کے لیے روانہ, پاکستان نیوز, جلاوطنی ختم, سلیمان شہباز, شہباز شریف, لندن سے روانہ, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7