نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیاد پر جنگ میں وقفے کا مطالبہ کردیا۔
سلامتی کونسل میں مالٹا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے حق میں 12 ووٹ آئے، امریکا، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
پیش کردہ قرارداد میں حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد میں محصور علاقے میں شہریوں تک امداد پہنچانے کی خاطر کافی دنوں کے لیے فوری اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفوں اور راہداریوں کا مطالبہ کیا گیا ۔
اقوام متحدہ میں مالٹا کی ممبر وینیسا فریزیئر نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کے اراکین عام شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے پرامید ہیں۔
اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے کہا کہ ہم سب گزشتہ 40 روز میں کونسل کے غیر فعال ہونے سے مایوس ہیں۔