You are currently viewing سفارتی تعلقات بحال: 9 سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ کے لیے روانہ

سفارتی تعلقات بحال: 9 سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ کے لیے روانہ

تہران (نیوز ڈیسک) ایران سعودیہ سفارتی تعلقات بحال ہونے پر ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے۔
ایرانی میڈیا نے دسمبر 2023 میں رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہش مند ایرانیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں تاہم تہران کی جانب سے ”تکنیکی مسائل“ کی وجہ سے پروازیں اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی کے بعد سعودیہ اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7