You are currently viewing سعودی مسلح افواج میں شمولیت کے لیے 255 خواتین کی گریجویشن مکمل

سعودی مسلح افواج میں شمولیت کے لیے 255 خواتین کی گریجویشن مکمل

ریاض (ڈیسک) سعودی عرب کی مسلح افواج کے ویمن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں 255 خواتین افسران نے گریجویشن مکمل کرلی۔
خواتین افسران نے ڈپلومیٹک سیکیورٹی اور حج اور عمرے کی سیکیورٹی اسپیشلائزیشن کورسز مکمل کیے۔ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد البسّامی کے تعاون سے گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے خواتین کے لیے فوجی بھرتیاں فروری 2022 میں کھولی تھیں۔گزشتہ سال ستمبر میں پہلی بار خواتین افسران نے آرمڈ فورسز ویمن کیڈر ٹریننگ سینٹر سے گریجویشن مکمل کی تھی۔ سعودیہ کی تاریخ میں خواتین افسران اور اہلکاروں کو اگلے محاذوں پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیے جانے کا یہ پہلا موقع تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7