ریاض (ڈیسک) سعودی عرب کی میزبانی میں2 روزہ جی 20 سربراہی وڈیو کانفرنس 21 نومبر کو ہو گی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود جی۔ 20 وڈیو کانفرنس کی صدارت کریں گے جس میں یورپی یونین اور 19 ممالک کے بینک گورنرز اور حکومتی سربراہان کورونا بحران پر عالمی ردعمل اور عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے جبکہ کورونا وائرس کی وبا کے بحران کے دوران درپیش خطرات سے نمٹنے اور بہتر مستقبل، انسانی جانوں کے تحفظ اور ترقی کی بحالی پر بات چیت ہو گی۔ یہ اجلاس 21 نومبر کو شروع اور 22 نومبر کو اختتام پذیر ہو گا۔