You are currently viewing سعودی عرب: کنگ خالد ایئرپورٹ  اشاروں کی زبان میں اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈا

سعودی عرب: کنگ خالد ایئرپورٹ اشاروں کی زبان میں اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈا

ریاض (ڈیسک)سعودی عرب کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اشاروں کی زبان میں اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈا ہ بن گیاہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مطارات الریاض کمپنی نے کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا واحد ہوائی اڈہ ہے جہاں سماعت اور بصارت سے محروم مسافروں کو پروازوں کی تازہ ترین معلومات اشاروں کی زبان میں فراہم کی جارہی ہیں۔ کمپنی نے واٹس اپ اور ٹویٹر کے ذریعے انٹرایکٹیو چیٹ سروس کا تازہ ترین ورژن لانچ کیا ہے جس کی مدد سے مسافروں کو اشاروں کی زبان میں تازہ معلومات دی جارہی ہیں جبکہ اس سلسلے میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کا سہارا بھی لیا جارہا ہے۔ مطارات الریاض کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد المغلوث نے کہا کہ انٹرایکٹیو چیٹ سروس کے ذریعے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کو نیا تجربہ کرایا جارہا ہے اور سماجی رابطہ وسائل کے ذریعے نئی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت آئی او ایس اور اینڈرائڈ آپریشنل سسٹم کے صارفین کو حاصل ہے۔