ریاض (ڈیسک) سعودی عرب کے حکام نے غیر ملکی اداروں کے ساتھ مشتبہ رابطوں اور بیرون ملک دشمنوں کو مالی ا مداد اور اطلاعات فراہم کرنے کے معاملہ میں 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی سیکورٹی سیکشن کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ غیر ملکی دشمن اداروں کے ساتھ رابطہ اور انہیں مالی امداد فراہم کرنے کے معاملے میں 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام مشتبہ افراد اہم سرکاری محکموں میں کام کرنے والے لوگوں کے ذریعے دشمن غیر ملکی اداروں کو اطلاعات فراہم کرتے تھے
(اے پی پی)