You are currently viewing سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:03/09/2019 16:31
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان بھی کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو آج فون کرکے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے اور انہیں وہاں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.