ریاض(ڈیسک)سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے 6علاقوں میں9مساجد سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل کرکے دوبارہ کھولی ہیں۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 102 روز کے دوران ایک ہزار 223 مساجد کو سینیٹائز کرکے بحال کیا جا چکا ہے۔وزارت نے بتایا کہ جو مساجد دوبارہ کھولی گئی ہیں، ان میں دو، دو کا تعلق باحہ، عسیر اور جازان ریجنز سے ہے جبکہ ایک، ایک کا ریاض، الشرقیہ اور حدود شمالیہ ریجنوں سے ہے۔وزارت اسلامی امور نے بیان میں مزید کہا کہ ملک بھر میں اب تک جتنی مساجد بند کی گئی ہیں، ان کی بندش عارضی تھی اور اس کا مقصد نمازیوں کی صحت و سلامتی تھا۔