You are currently viewing سعودی عرب،11 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص، مزید 11 مساجد بند
Saudi Arabia flag waving cloudy sky background realistic 3d illustration

سعودی عرب،11 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص، مزید 11 مساجد بند

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:12/03/2021 16:03
  • Reading time:1 mins read

ریاض(ڈیسک) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 11 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مزید 11مساجد عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 11 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مزید 11مساجد عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جس کے بعد گزشتہ 32 روز کے دوران بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 263 تک پہنچ گئی ہےجن میں سے 244 مساجد کو سینیٹائزنگ اور صحت کے انتظامات مکمل کرنے پر کھول دیا گیا ہے ۔وزارت کی رپورٹ کے مطابق بند کی جانے والی مساجد میں سے 4 مساجد مشرقی علاقے میں بند کی گئیں جہاں 4 نمازی کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے، ایک مسجد ریاض کے علاقہ الجوف، ایک القصیم، ایک حدود شمالیہ، ایک نجران، ایک مدینہ منورہ اور ایک حائل میں بند کی گئی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.