You are currently viewing سعودی عرب،پانچویں سالانہ ایف آئی آئی کانفرنس اکتوبر میں ہوگی

سعودی عرب،پانچویں سالانہ ایف آئی آئی کانفرنس اکتوبر میں ہوگی

  • Post author:
  • Post category:تجارت
  • Post last modified:29/06/2021 12:37
  • Reading time:1 mins read

ریاض(ڈیسک)سعودی عرب کی پانچویں سالانہ مستقبل سرمایہ کاری اقدام (ایف آئی آئی) کانفرنس 26 اکتوبر سے دارالحکومت ریاض میں شروع ہوگی۔

اس سال کانفرنس کا عنوان انسانیت پر سرمایہ کاریہے جو روز تک جاری رہے گی۔اس سالانہ کانفرنس میں ماہرین اور صنعتی لیڈر شرکت کریں گے۔ وہ معاشرے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے نئے طریقوں پر اظہارخیال کریں گے اور ان چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے منصوبے وضع کریں گے۔سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کے گورنر اور ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ کے بورڈآف ٹرسٹیز کے چیئرمین یاسر الرمیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعد از کووڈ-19 دور میں بہت سے اقتصادی مواقع دستیاب ہوں گے،ان سے فائدہ اٹھاکرہم سب کے لیے ایک مساوی اور خوش حال مستقبل کے حصول کی غرض سے درکار تبدیلیاں لائیں گے۔مستقبل سرمایہ کاری اقدام کے سلسلے کی گذشتہ کانفرنس جنوری 2021میں منعقد ہوئی تھی۔اس میں دنیا کے 130 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 مقررین نے ذاتی طورپر اور ہزاروں نے آن لائن شرکت کی تھی۔ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر رچرڈ اٹیاس کا کہنا ہے کہ دنیا پائیدار تبدیلی کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے،ایسے میں سرمایہ کاراور لیڈر قدری اہمیت اوردیرپا اثرات کے حامل مناسب مواقع کی تلاش میں ہیں۔