نئی دہلی (اسٹاف رپورٹر): بھارت کی ایک کمپنی کی جانب سے انتہائی سستا اسمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کیا گیا ہے۔رنگنگ بیلز (Ringing Bells) نامی مقامی کمپنی کا ‘فریڈم 251’ اسمارٹ فون صرف 500 ہندوستانی روپے (تقریباَ 765 پاکستانی روپے) میں 17 فروری سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اہم مقصد وزیراعظم نریندر مودی کا بھارت کے ہر شخص کو بااختیار بنا کر ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں پروان چڑھانا ہے۔ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر 17 فروری کو یہ اسمارٹ فون فریڈم 251 متعارف کروائیں گے۔