سرگودھا (ڈیسک)سرگودھا اور گردونواح میں جمعہ کی صبح شدید دھند رہی،مین شاہراؤں پرحد نظر صفر ہوگئی۔
موٹروے سرگودھا سیکشن کو صبح کے وقت ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ جمعہ کو سرگودھا اور گردونواح میں صبح سویرے شدید دھند دیکھنے میں آئی،شہر میں بھی حد نظر 10 میٹر تک رہ گئی جبکہ مین شاہراؤں اور بیرون شہر میں دھند اس قدر شدید تھی کہ بعض جگہ پر حد نظر صفر ہوکر رہ گئی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید دھند کی پیش گوئی کی ہے۔