لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگری کلچر کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ سرکاری زمین پر گندم کی بوائی کی جائے۔
اجلاس میں ٹماٹر، پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ویجیٹیبل فارمر گروپ کو بیج، کھاد، ڈرپ ایری گیشن اور سولرائزیشن پر سبسڈی ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا پروجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔