You are currently viewing سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی حج پرواز حجاز مقدس روانہ

سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی حج پرواز حجاز مقدس روانہ

اسلام آباد (ڈیسک) سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی حج پرواز حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پہلی حج پرواز پی کے 474 پیر کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہو گئی ہے۔

پرواز کے ذریعہ 327 عازمین حج اسلام آباد سے مدینہ منورہ پہنچے۔ پیر کو اسلام آباد سے مزید تین جبکہ لاہور، کوئٹہ اورملتان سے ایک ایک حج پرواز کے ذریعہ پہلے دن مجموعی طور پر 2331عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔