دبئی (ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر حریم شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔
سربراہ پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر انھوں نے ایکس ڈاٹ کام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی۔
عمران خان کی گرفتاری کی تصدیق کے بعد انھوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ خان کا جرم یہ کہ وہ اس ملک کی تقدیر بدلنا چاہتا۔ خان کا جرم یہ کہ وہ غریبوں کے بارے میں سوچتا ہے۔ خان کا جرم یہ کے وہ اس ملک کی اشرافیہ کو ایکسپوز کرتا ہے۔ خان کا جرم یہ کہ وہ مافیا کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔