You are currently viewing سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی افغان وزیراعظم سے ملاقات

سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی افغان وزیراعظم سے ملاقات

کابل (نیوز ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم افغانستان ملامحمد حسن اخوند سے ملاقات کی ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کے دوران مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ سمیت افغان کابینہ کے اہم ارکان بھی شریک ہوئے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ‎بیرونی قبضے کے خلاف امارت اسلامیہ کو عظیم فتح حاصل ہوئی ہے، دورہ افغانستان کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں پائی جانےوالی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ‎دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات، معیشت، تجارت اور باہمی ترقی میں تعاون کی راہیں تلاش کرنا ہے۔
افغان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے دورہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان بھائی چارے اور مثبت تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا، ‎افغانستان میں اسلامی نظام کی حکمرانی ہے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے یا مسائل پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغان حکومت کی دعوت پر دورہ افغانستان پر ہیں جہاں انھوں نے افغانستان کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7