You are currently viewing سرائے صالح پولیس نے یوٹیلٹی سٹور کی چینی کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
Person in handcuffs

سرائے صالح پولیس نے یوٹیلٹی سٹور کی چینی کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

  • Post author:
  • Post category:جرم
  • Post last modified:27/05/2021 12:55
  • Reading time:1 mins read

ہری پور(ڈیسک) سرائے صالح پولیس نے غیرقانونی طور پر یوٹیلٹی سٹور کی چینی کی خرید و فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سرائے صالح کی پولیس چوکی شاہ مقصود کو یوٹیلٹی سٹور کی غیر قانونی خرید و فروخت کے حوالہ سے اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او کیڈٹ چن زیب اور انچارج چوکی شاہ مقصود خالد خان نے ناکہ بندی کے دوران بگڑہ پل پر سوزوکی پک اپ گاڑی کو روک کر گاڑی سے یوٹیلٹی سٹور کی مارکہ شدہ اٹھارہ توڑے چینی برآمد کر کے دو ملزمان محمد آصف اور ڈرائیور سفیر ساکنان ایبٹ آباد حال سرائے صالح کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف تھانہ سرائے صالح میں زیر دفعہ 408 پی پی سی مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔