You are currently viewing سحر و افطار کے اوقات بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

سحر و افطار کے اوقات بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک میں اوقات سحر وافطار کےدوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
جمعہ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیسکو کے چیئرمین حافظ نعمان نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے لیسکو چیئرمین کو رمضان میں روزہ داروں کے لیے سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.