You are currently viewing سب میرین کیبل کٹنے پر پی ٹی سی ایل ترجمان کا بیان جاری

سب میرین کیبل کٹنے پر پی ٹی سی ایل ترجمان کا بیان جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل ترجمان کا سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے کے معاملے پر بیان سامنے آگیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، اس کی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کا حصہ نہیں ہے، سروس میں کمی کے بغیرپی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک بہترین کام کررہا ہے۔
واضح رہے کہ سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی تھی، ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا، کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.