لاہور (نیوز ڈیسک) 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے کا حکم ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کو پرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں اور وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔