You are currently viewing سانحہ 12مئی کی  ازسرنو تحقیقات کےلئے  جے آئی ٹی تشکیل

سانحہ 12مئی کی ازسرنو تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی تشکیل

کراچی (ڈیسک)سانحہ 12 مئی  کی ازسرنوتحقیقات  کےلئے محکمہ داخلہ سندھ  نے مشترکہ  تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دےدی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جےآئی ٹی 12 مئی 2007 کے سانحے پر اپنی رپورٹ دو ہفتے میں ہائیکورٹ کو جمع کروائے گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی 12 مئی سانحے میں ملوث کرداروں اور ان کے روابط کی تحقیقات کرےگی اور  اے کلاس کیسز میں شامل افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرےگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جےآئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر اراکان میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور کرائم برانچ کے حکام بھی شامل ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.