You are currently viewing سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سال نو پر اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے کمی کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول ایک روپے 72 پیسے سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا کی تجویز کردہ سمری پر نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ فیصلہ کرے گی۔