You are currently viewing سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے
031003-D-9880W-031 Pakistani Prime Minister Mir Zafarullah Khan Jamali (right) meets with Secretary of Defense Donald H. Rumsfeld (left foreground) at the Pentagon on Oct. 3, 2003. Under discussion is a broad range of bilateral security issues, many relating to the global war on terrorism, in which Pakistan is playing a significant role. Among others participating in the talks, on the Pakistani side, are Minister of Foreign Affairs Khurshid M. Kasuri (center) and Honorary Advisor to the Prime Minister Syed Sharifuddin Pirzada (seated at the left). DoD photo by R. D. Ward. (Released)

سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے

راولپنڈی (ڈیسک)سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے ۔

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور رواں ماہ مئی میں انھیں کورونا وائرس بھی ہوا تھا، میر ظفراللہ خان جمالی کو اتوار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔

سینیٹرثنا جمالی اور ان کے بیٹے عمر جمالی نے سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی کےانتقال کی تصدیق کردی، ظفراللہ جمالی کوان کے آبائی علاقے ڈیرہ مرادجمالی میں سپردخاک کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم میرظفر اللہ جمالی یکم جنوری 1944 کو پیدا ہوئے، ان کا تعلق ضلع نصیرآباد کےعلاقے روجھان کے سیاسی خاندان سے تھا اور انہوں نے سیاسی سفرکا آغاز 1970 میں کیا تھا جب کہ میرظفراللہ جمالی 23 نومبر 2002 کو13ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

میرظفراللہ جمالی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرپہلی بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے، انہیں جنرل ضیاء کے دور میں وزیرمملکت مقررکیا گیا، میرظفراللہ جمالی 2 بار سینیٹ کے رکن بھی رہے، وہ وزیراعلیٰ، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی رہے۔ میر ظفراللہ جمالی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.