لاہور(ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں متحرک ہونے کے لیے لاہور میں سیاسی ڈیرے لگانے کا منصوبہ بنالیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا مقصد آئندہ جنرل الیکشن کے لیے پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کرنا ہے، اسی سلسلے میں وہ لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران سابق صدر لاہور سمیت پنجاب بھر میں متوقع امیدواروں کی فہرست بھی فائنل کریں گے جبکہ جنرل الیکشن میں حکمت عملی کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ ضمنی الیکشن میں لاہور سے پیپلزپارٹی نے بھاری تعداد میں ووٹ حاصل کیے تھے۔
سابق صدر آصف زرداری کے لاہور میں ڈیرے، پنجاب میں متحرک ہونے کا فیصلہ
- Post author:Umer Khan
- Post published:25/11/2022 19:26
- Post category:پاکستان / پنجاب / سیاست / لاہور
- Post last modified:25/11/2022 19:26
- Reading time:1 mins read
Tags: asif ali zardari, lahore, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, ppp, The Decision to Mobilize