You are currently viewing سائفر معاملہ پاکستان کے خلاف سازش، کوئی معافی نہیں، اسحاق ڈار

سائفر معاملہ پاکستان کے خلاف سازش، کوئی معافی نہیں، اسحاق ڈار

لاہور (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر والے معاملے پر جو کچھ کیا گیا اس کی کوئی معافی نہیں ہے.

پاکستان میں ایک بڑی سکیورٹی بریچ ہوئی ہے، سائفر کے ذریعے سازش کا سہارا لےکر اپنی اسٹوری بنائی، اب تک جو آڈیو لیکس ہوئی ہیں اس سے سازش کھل گئی ہے، عمران خان آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ہے، اس کا ایجنڈا ہی پاکستان کوختم کرنا ہے، معاشی طور پر تو اس نے ختم کر ہی دیا ہے اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکھڑا کردیا، وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے تفصیل کے ساتھ اس پر ہر چیز کا معائنہ کیا ہے، سائفر غائب ہے، سابق پرنسپل سیکریٹری کا کہنا ہے اس نے وہ عمران خان کو دے دیا تھا، جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں، ثابت ہوگیاہے کہ سازش اس وقت کی اپوزیشن نےنہیں بلکہ انہوں نے کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ہم اسےمنطقی انجام تک نہیں لے کرجائیں گے تو ہم اپنےآئین سے غداری کریں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی آڈیو لیکس بھی سنوائی گئیں۔