You are currently viewing زینب زیادتی و  قتل کیس: زیر حراست ایک ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

زینب زیادتی و قتل کیس: زیر حراست ایک ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

چارسدہ (ڈیسک)خیبر پختون خوا پولیس ڈھائی سالہ ننھی زینب کے اغواء، جنسی زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کر لیا ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام عنقریب ملزم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرکے تفصیلات بتائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔

چارسدہ میں پولیس نے زینب قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق زینب کے محلے سے ہی ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کی ایک جوتی برآمد کرلی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.