اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زبانیں بند کرنے والا آج سڑکیں بند کر رہا ہے، عمران خان کی وجہ سے ملک میں فساد ، انتشار اور نفرت پھیلی ہوئی ہے، عمران خان راستے بند کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔ جمعرات کو ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے آج اسکول اور اسپتال کے راستے بند ہیں، عمران خان جو پیسہ راستے بند کرنے اور جلائو گھیرائو پر خرچ کر رہے ہیں وہ سیلاب زدگان کی بحالی پر لگا دیتے، عمران نیازی جو پیسہ آگ لگانے میں لگا رہے ہیں وہ سیلاب زدگان کے کھانے اور گرم کپڑوں پر لگا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسہ ٹائر جلانے پر لگ رہا ہے وہ سیلاب زدگان کے چولہے جلانے میں لگا دیتے، عمران خان جو پیسہ اسکول اور اسپتال بند کرنے پر لگا رہے ہیں وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسکول اور اسپتال بنانے پر لگا دیتے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا مقصد ملک میں انتشار، فساد، جلائو گھیرائو اور فتنہ پھیلانا ہے، یہ وہ ڈھیٹ اور فسطائی شخص ہے جس نے سیلاب زدگان کی امداد پر بھی سیاست کی، عمران نیازی نے چار سال تک عوام کی روٹی، بجلی، گیس، دوائی چھینی اور روزگار بند کیا اور آج سڑکیں بند کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال عوام کی دوائی بند کرنے والا آج مریضوں کے راستے بند کر رہا ہے۔
زبانیں بند کرنے والا آج سڑکیں بند کر رہا ہے، وفاقی وزیراطلاعات
- Post author:Umer Khan
- Post published:10/11/2022 13:10
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / سیاست
- Post last modified:10/11/2022 13:10
- Reading time:1 mins read
Tags: islamabad, maryam aurangzeb, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, PMLN leaders