You are currently viewing ریمانڈ کے دوران پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے پستول برآمد گی کا دعویٰ

ریمانڈ کے دوران پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے پستول برآمد گی کا دعویٰ

راولپنڈی (ڈیسک) پولیس نے 9 مئی کی شرپسندی کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما سے ریمانڈ کے دوران پستول برآمد کرلیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرالیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اعجاز چوہدری سے برآمد پستول فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ اعجاز چوہدری سے برآمد اسلحے کی فرانزک رپورٹ بھی تفتیش کا حصہ ہو گی، اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو مسلح ہو کر احتجاج کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جا چکا ہے، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ملزم کی 9 مئی کی ویڈیوز کا تعین کرے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7