You are currently viewing روسی علاقوں پر یوکرین کی شیلنگ، 5 افراد ہلاک، 37 زخمی، عمارتوں کو نقصان

روسی علاقوں پر یوکرین کی شیلنگ، 5 افراد ہلاک، 37 زخمی، عمارتوں کو نقصان

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے علاقے بلگورود پر یوکرینی فوج کی شیلنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔
روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج نے کلسٹر بموں سے حملے کیے جس سے خاتون اور 4 مرد موقع پر ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 37 افراد زخمی ہوگئے۔
روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی شیلنگ میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ حملے سے 2 کثیرالمنزلہ عمارت کی چھتوں میں سوراخ ہوگئے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق تیز دھار دھاتی اشیاء لگنے سے 9 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایک اور قصبے پر حملے سے 2 گھروں، ایک گاڑی اور گیراج کو آگ لگ گئی۔
روسی حکام کا کہناہے کہ کرسک، بریانسک اور بلگورود میں روس کی جانب سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7