انقرہ(ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوآن جلد ہی اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنما شام سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شامی خانہ جنگی کے دو اہم فریق ان ممالک کے صدور نے حال ہی میں جی ٹونٹی اجلاس کے حاشیے میں ملاقات کی تھی۔ ترکی شام میں باغی گروپوں کی حمایت کرتا ہے جبکہ روس اور بشارالاسد دستوں کے حامی ہیں۔