کوہاٹ (نیوز ڈیسک) کوہاٹ میں 10 ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکار ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق یہ رواں برس خیبر پختونخوا سے دوسرا اور ملک کا 23 واں پولیو کیس ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن یقینی بنانے کی اپیل ہے۔