You are currently viewing رواں برس کا آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا

رواں برس کا آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک) رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا تاہم سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوب اور شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔
سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا اور 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.