You are currently viewing رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا

پشاور (نیوز ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس جاری ہے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے لاہور زونل کمیٹی نے لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادت دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف شہروں سے رویت ہلال کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز منگل پہلا روزہ ہوگا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج ریاستوں میں آج پہلا روزہ ہے۔
دریں اثناء مشرقی ایشیائی اور اوشیانا ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا، مذکورہ ممالک میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.