You are currently viewing رفح پر حملے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی

رفح پر حملے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق امریکی حکومت کےعہدیدار نے بتایا کہ امریکا نے 2000 پونڈ کے 1800 بم اور 500 پونڈ کے 1700 بموں کی کھیپ اسرائیل کو بھجوانا تھی۔
بائیڈن انتظامیہ نے اپریل میں اسرائیل کو عسکری امداد کی ترسیل کا جائزہ لینا شروع کیا تھا جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت امریکی انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود رفح میں زمینی کارروائی کرنے کے قریب تھی۔
امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کو بموں کی کھیپ روکنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور مستقبل میں یہ کھیپ بھیجنے کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
امریکی محکمہ خارجہ اپنے طور پر بھی غور کر رہا ہے کہ کیا جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن کٹس کی اسرائیل کو منتقلی کی منظوری دی جائے۔
دریں اثناء بدھ کی صبح اسرائیل نے غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ میں دیگر علاقوں بالخصوص رفح کے ارد گرد میں بھی اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7