رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) ہنی ٹریپ کرکے شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصولی میں ملوث اندھڑ گینگ کا ڈاکو پولیس آپریشن کے دوران مارا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سندھ سے ملحقہ بستی سعید عباسی کے موضع داعوالہ میں کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مختار عرف ودھایا شیخ مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف اورسیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق مختار عرف ودھایا ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کیس کا مرکزی ملزم تھا،وہ ڈکیتی اور پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔