راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں محکمہ موسمیات کا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا جدید سسٹم چوری کرلیا گیا۔
سیلاب کی پیشگی اطلاع کا سسٹم نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر نصب تھا۔
سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کے ساتھ سولر پینل، سینسرز ، بیٹریز اور کیبلز بھی چوری کرلیے گئے ہیں۔
تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے الیکٹرانک انجینئر کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق چور تالے توڑ کر قیمتی بیٹریاں، سولر پلیٹس، کاپر کیبلز، بورڈز اور باکس لے گئے۔
یاد رہے کہ سیلابی صورتحال کی پیشگی اطلاع کے لیے نصب کردہ سسٹم جاپان سے منگوایا گیا تھا۔