You are currently viewing رافیل نڈال نے نوویک جوکووچ کو شکست دے کر دسویں مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

رافیل نڈال نے نوویک جوکووچ کو شکست دے کر دسویں مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:08/06/2021 16:07
  • Reading time:1 mins read

روم(ڈیسک) شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

رافیل نڈال نے مینز سنگلز فائنل میچ میں عالمی نمبر ایک اور سربین دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو ہرا کر سب سے زیادہ دسویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے فورو اٹالیکو سپورٹس کمپلیکس، روم میں جاری تھے جس کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوویک جوکووچ کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال سے تھا ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا ، تاہم رافیل نڈال نے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو شکست دے کر دسویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔ رافیل نڈال کی فتح کا سکور 5-7، 6-1 اور 3-6 تھا۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے 34سالہ رافیل نڈال نے امریکا کے ریلی اوپیلکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ رافیل نڈال کو سب سے زیادہ 10 بار اٹالین اوپن ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔34 سالہ نڈال نے کہا ہے کہ ا ب وہ رواں ماہ 30 مئی کو فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاع کے لئے فرانس میں میدان میں اترے گے ۔ نڈال نے کہا ہے کہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی کا فائدہ ان کو فرنچ اوپن ٹینس میں ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.