You are currently viewing ذکا اشرف کی تقرری کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری

ذکا اشرف کی تقرری کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری

لاہور (ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔
جسٹس شکیل احمد نے شہری حافظ سکندر ہمایوں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ذکا اشرف سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، ذکا اشرف کو سیاسی بنیادوں پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی لگاگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت یہ تقرری نہیں ہو سکتی۔
درخواست گزار کے وکیل چودھری آصف شہزاد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے ہی سیاسی تقرریاں ختم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ذکا اشرف کی تقرری کالعدم قرار دے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن، وزارت بین الصوبائی امور اور ذکا اشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔