کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر جمعرات 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت نے جمعرات 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
علاوہ ازیں سندھ حکومت نے ایسٹر کی مناسبت سے پیر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔