You are currently viewing دیپکا اور رنویر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

دیپکا اور رنویر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی(ڈیسک) نامور بالی اداکار رنویز سنگھ اور اداکارہ دیپکاپڈوکون اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے

گزشتہ کئی روز سے بھارتی میڈیا پر دپیکا اور رنویر کی شادی کی خبروں کے چرچے تھے جب کہ رواں ہفتے ہی دونوں اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ہمراہ اٹلی روانہ ہوئے تھے جہاں یہ مقبول  جوڑا اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے۔

رنویزاور دپیکا پڈوکون کی شادی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق 2500 ٹوئٹس کی گئی ہیں جوکہ بھارت میں ٹوئٹر پر مقبول ترین ٹرینڈ بن بھی گیا ہےجب کہ سوشل میڈیا پر آج صبح سے ہی شادی کے مقام کی تصاویر زیر گردش ہیں

واضح رہے کہ دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب بھارت میں منعقد ہوں گی جس میں سے ایک 21 نومبر کو بنگلورو کےلیلا پیلس میں جب کہ دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی جائے گی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.