اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے بر وقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچالیا۔
سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر ہے، دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج 10 دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا، اس ناسور کو جلد جڑ سے ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے ہیروز اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دہشت گرد کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔