You are currently viewing دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے
Chaudhry Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting briefing media persons about the decisions taken in the Federal Cabinet Meeting in Islamabad on February 07, 2019

دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے

اسلام آباد(ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنا لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی منبر، سکول اور تھانہ کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہیریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے۔ چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ ہمیں اقدام کرنے ہوں گے اس کیلئے اتفاق رائے چاہئیے۔